شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 21 اگست تک توسیع
کراچی (نوائے وقت نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 21 اگست تک توسیع کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام سے متعلق درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 21 اگست تک توسیع کردی۔ نیب نے شرجیل میمن کی درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔