• news

ووسٹر شائر اورآسٹریلیا کے درمیان تین روزہ ٹور میچ آج سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ووسٹر شائر اورآسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ آج سے ووسٹر شائر میں شروع ہوگا۔ ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے انگلینڈ کو ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن