• news

بلوچستان کی طالبات سمیت وفد کادورہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)بلوچستان کے شہر خضدار کی جماعت 8ویں، 9ویں اور10ویں کی پوزیشن ہولڈر طالبات سمیت25رکنی وفد نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا دورہ کیا، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب راؤ زاہد قیوم اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے طالبات کو پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس آمد پر خوش آمدید کہا۔ طالبات نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے پول، جم، تھیٹر اور دیگر شعبے دیکھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے طالبات اور دیگر وفد کے ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ خضدار کی طالبات کا دورہ لاہور خوش آئند ہے، اس طرح کے دوروں سے بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے،طالبات وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دعوت پر لاہور آئی ہیں جن کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ پنجاب گیمز 2019ء میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے بھی یکجہتی کے طور پر حصہ لیا تھا، پنجاب کے نوجوانوں کو بھی بلوچستان کا دورہ کرایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر خضدار عائشہ زہری، پرنسپل راحیلہ رند نے کہا کہ پنجاب کی میزبانی نے دل جیت لئے ہیں، یہاں آکر جو عزت ملی وہ ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، طالبات لاہور آکر بہت خوش ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن