• news

ایشیا کرکٹ کپ میں لمبی اننگز کھیلنے کیلئے تیار ہوں:حیدر علی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اٹک کے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی نے کہاہے کہ وہ لمبی اننگز کھیلنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کررہے ہیں۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچز کا تجربہ اس ہنر کو سیکھنے میں ان کے لیے مددگار ثابت ہورہا ہے۔ کوچز نے دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے دوران میری بھرپور رہنمائی کی۔انہوں نے سمجھایا کہ اعتماد سے کھیلتے رہو اور سکور بورڈ کو متحرک رکھو۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کمی نہیں مگر بطور بیٹسمین ہمیں نصف سنچری کو سنچری میں تبدیل کرنے کا آرٹ سیکھنے میں وقت لگتاہے۔ میرے4سالہ ڈومیسٹک کرکٹ کیرئیرنے کئی نشیب و فراز دیکھے مگردورہ سری لنکا کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شمولیت سے میری صلاحیتوں میں نکھار آیا۔ کوچز نے میری قابلیت کی نشاندہی کرتے ہوئے مجھے کھیل میں بہتری کیگر سیکھائے اور یہی وجہ ہے کہ دورہ سری لنکا میں میری کارکردگی بہترین رہی۔ جنوبی افریقہ روانگی سے قبل میں نے کوچز سے مشاورت کیساتھ ساتھ دور حاضر کے انٹرنیشنل کرکٹرز کی بیٹنگ ویڈیوز دیکھنا شروع کردیںجس سے مجھے نصف سنچری کو سنچری میں بدلنے کا حوصلہ ملا۔ حیدر علی کا عزم ہے کہ رواں سال ایشیا کپ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان فاتح ہوگا تاہم ان کاماننا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی کے لیے ہمیں کوچز کے مشوروں پر عمل کرناہوگا۔ وہ ایونٹ میں ٹیم کو اچھا سٹارٹ فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ا۔

ای پیپر-دی نیشن