• news

قومی کھیل کی بہتری کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی:اجمل لودھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی ٹیم کے معاون کوچ اجمل خان لودھی نے کہا ہے کہ قومی کھیل کی بہتری کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایک مرتبہ پھر مجھ پر ااد کا جو اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ خصوصی گفتگو میں اجمل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم اس وقت انتہائی نچلے درجہ پر ہے جس کو اوپر لانے کے لیے سب کو ملکر کام کرہوگا۔ کراچی میں منعقد ہونے والی ائرمارشل نور خان قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے جو اس بات کا ثبوہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اگر حکومتی سطح سے بھی سپورٹ حاصل ہو تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا قومی کھیل ایک مرتبہ پھر ترقی کی منازل طے کر کے اچھے نتائج ملک و قوم کو دے گا۔ قومی کھیل کی بربادی کی اصل وجہ اس کھیل کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ امید ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن جلد اپنے ویژن کا اعلان کرے گی اور ایک اچھا پول کھلاڑیوں کا ٹیم مینجمنٹ کو دیا جا ئے گا جنہیں بھرپور پریکٹس فراہم کی جائے گی۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ کا ایک اچھا کمبی نیشن ہے جو قومی کھیل کی بہتری کے لیے کارنے کا بھی عزم رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن