کشمیر کی صورتحال پر تشویش، جلد مودی سے بات کروں گا: طیب اردگان
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم معاملے پر جلد ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بات کرون گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انقرہ میں سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے اور وہ جلد بھارتی وزیراعظم سے بھی گفتگو کریں گے۔ اردگان نے مزید کہا کہ بھارتی اقدام کے باعث مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں جس کے اثرات خطے پر بھی پڑیں گے۔ اس صورتحال پر تشویش ہے۔