چیئرمین سینٹ کیخلاف پھر تحریک عدم اعتماد کا اعلان، اب جیتیں گے: زرداری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین سینٹ کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے تین ماہ کا وقت ہوتا ہے۔ ایک بار جنگ نہیں جیت سکے دوبارہ جیت جائیں گے ۔خفیہ ووٹنگ کو ختم کرنے کیلئے رولز میں ضرور ترمیم کریں گے۔ حکومت انشاء اللہ جائے گی۔ خواجہ آصف کی اپنی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، خواجہ آصف پر کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتا۔