• news

قرارداد میں بار بار تبدیلیاں کی گئیں‘اپوزیشن جامع قرارداد تیار کرنا چاہتی تھیں‘ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے نوک پلک درست کی

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد میں بار بار تبدیلیاں کی گئیں۔ اپوزیشن نے حکومت کی تیار کردہ قرارداد میں تبدیلیاں تجویز کیں۔ اپوزیشن ایک جامع قرارداد تیار کرنا چاہتی تھی۔ صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے قراراداد کی نوک پلک درست کی جس کے بعد قرارداد ایوان میں پیش کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز جب کشمیر کی صورت حال پر بحث کے لئے تحریک پیش کی گئی تو اس میں بھی 4 بار تبدیلی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن