• news

کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام قانون کی خلاف ورزی، سپریم کورٹ جائرہ لے: عالمی کمشن آف جیورسٹس

جنیوا(آئی این پی ) عالمی کمیشن آف جیورسٹس نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی پر ضرب ہے، بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا، تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں، سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے آئی سی جے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کے خاتمے سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی، بھارتی اقدام قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔آئی سی جے کے اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ مقبوضہ کشمیر میں احتجاج روکنے کے لیے کمیونیکیشن نظام کا بلیک آٹ کیا گیا، فوج بڑھائی گئی اور سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈریکونین پابندیاں لگائی گئی ہیں، یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی سٹینڈرڈ کے بھی خلاف ہے، بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا۔سیکریٹری جنرل آئی سی جے کا کہنا تھا کہ تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں، سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔

ای پیپر-دی نیشن