عید پر لیگی کارکنوں کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت‘ ایوان میں قومی ترانہ پڑھنے سمیت 3 قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار + ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے عید کے موقع پر لیگی کارکنوں کو نواز شریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔ علاوہ ازیں لیگی رکن ملک ندیم کامران نے اسمبلی اجلاس میں قومی ترانہ پڑھنے‘ حنا پرویز بٹ نے بجلی کے کھلے تار کی وجہ سے ہلاکتوں اور واپڈا کی ناقص کارکردگی کیخلاف قرارداد جمع کرا دی ہیں۔