• news

پولیس ایک خاندان کی مانند ،خوشیاں اور غم سانجھے ہیں :آئی جی

لاہور (نمائندہ خصوصی )ا نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس افسر ایک خاندان کی مانند ہیں جس کی خوشیاں اور غم سانجھے ہیں اور خاندان کا کوئی فرد جب وفات پاجاتا ہے تو اسکی کمی کے دکھ کو پورا خاندان محسوس کرتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھرپور محنت ، فرض شناسی اور ایمانداری کے ساتھ سروس پوری کرکے ریٹائرڈ ہونے والے افسران بھی محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گذشتہ دو برسوں میں وفات پاجانے والے پولیس افسران کی یاد میں کیا گیا تھا جس میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے علاوہ وفات پانے والے افسران کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔دوران ریفرنس مجموعی طور پر9 پولیس افسران میاں عبدالقیوم ، جاوید قیوم خان ، نصر اللہ خان ، مرزا محمد یٰسین ، چوہدری قمر الزماں ، لونس ڈیل نیبلٹ، میجر (ر) مبشر اللہ، کامران یوسف ملک اور فرخندہ اقبال کی خدمات کو انکے ساتھی افسران نے خراج تحسین پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن