فیروزوالہ :فتح ریحان میں چھری کے پے درپے وار سے خاتون قتل
فیروزوالہ (نامہ نگار )کالا خطائی روڈ کی آبادی فتح ریحان میں نامعلوم افرادنے چھریوں کے پے در پے وار کر کے جواں ساں خاتون کو ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ 31سالہ خاتون میمونہ بی بی کی شادی محبوب احمد کیساتھ ہوئی جو فتح ریحان میں رہ رہے تھے کہ نامعلوم افرادنے اسے چھریاں مار کر شدید زخمی کر کے اسے بے ہو شی کی حالت میں سڑک کے کنارے کھیت میں پھینک کر فرار ہوگئے پولیس نے خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے کر آئے یہاں پر خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔