• news

گلوبل ٹی 20 لیگ: عمر اکمل کو فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی کرکٹر عمر اکمل نے گلوبل ٹی ٹونٹی کینیڈا لیگ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے فکسنگ کی پیشکش کا دعویٰ کیا ہے۔فکسکنگ کی پیشکش کرنیوالوں میں ایک شخص کا نام کرش جس کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ دوسرا شخص سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر منصور اختر ہے۔ عمر اکمل نے منصور اختر کے حوالے سے لیگ انتظامیہ کو رپورٹ پیش کی ہے کہ منصور اختر کی جانب سے کرپشن میں ملوث ہونے کی پیشکش کی گئی ہے۔ امریکہ میں مقیم 61 سالہ منصور اختر گلوبل ٹی 20کینیڈا لیگ میں ’ونی پیگ ہاکس‘ کے آفیشل تھے، اسی ٹیم کے لیے عمر اکمل کھیل رہے ہیں۔ جب منصور اختر نے پیشکش کی تو عمر اکمل نے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بعدازاں لیگ منتظمین کو مطلع کیا۔منصور اخترکا کہنا ہے کہ میں نے عمر اکمل سے ملاقات کر کے ان کیساتھ امریکہ میں ہونے والی لیگ کے حوالے سے گفتگو کی، حیران ہوں کہ انہوں نے میرا نام کیسے لے لیا۔دوسری طرف تمام کھلاڑیوں کو کرش اور منصور اختر سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن