• news

زرمبادلہ کے ذخائر 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہو گئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چار کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کم ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو اگست تک 15 ارب دو کروڑ ڈالرز سے مرکزی بینک کے ذخائر تین کروڑ 79 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔ جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر سات ارب 72 کروڑ ڈالر ہو گئے۔ شیڈول بنکوں کے ذخائر 37 لاکھ ڈالر کم ہو کر 7.29 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن