• news

14 اگست یکجہتی کشمیر، 15 کو یوم سیاہ منانے کا نوٹیفکیشن‘ کمشنروں کو ارسال ‘پرچم سرنگوں رہے گا

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 14 اگست یوم آزادی کو یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے اور 15 اگست کو بلیک ڈے منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس بارے میں محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام محکموں کے سربراہوں، کمشنروں، ڈپٹی کمشنرز کو لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کو یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے جبکہ بھارت کے یوم آزادی کو بلیک ڈے کے طور پر منایا جائیگا۔ 15 اگست کے روز پرچم سرنگوں رکھے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن