• news

حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع، شہباز شریف پھر پیش نہ ہوئے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک.توسیع کر دی۔ شہباز شریف گذشتہ روز بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ جج نعیم ارشد نے کیس کی سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چند روز میں مقدمے کا سپلیمنٹری چالان جمع کروا دیا جائے گا۔ شہباز شریف کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ کشمیر ایشو کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس تھا اور وہاں موحود ہونا شہباز شریف کی آئینی ذمہ داری تھی لہذا عدالت آج کے لیے حاضری معافی کی درخواست منظور کر ے۔ حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تو مریم نواز پہلے سے ہی وہاں موجود تھیں۔ حمزہ شہباز نے مریم کا کندھا تھپتھپا کر انہیں تسلی دی۔ سماعت کے دوران مریم نواز اور ان کے بیٹے کے ساتھ حمزہ شہباز مشاورت میں مصروف رہے۔ رمضان شوگر مل کے لیے نالہ بنانے پر کروڑوں روپے قومی خزانے سے خرچ کرنے کے حوالے سے ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن