• news

فائلر کے سوا کسی شخص کو گیس کنکشن جاری نہ کیا جائے، چیئر مین ایف بی آر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے مینیجنگ ڈائریکٹررز سوئی ناردرن گیس کمپنی لیمیٹڈاو رسوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی ایسے تمام افراد کو کمرشل اور صنعتی گیس کنکشن نہ دے جو انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن 181AAکے تحت ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ(فائلر) پر موجود نہیں ہیں۔ مراسلہ میں مزید لکھا ہے کہ بہت سے کمرشل وصنعتی صارفین جو کہ ایکٹیو ٹیکس پئیرلسٹ پر موجود نہیں ہیں لیکن ان کو گیس کنکشن ملا ہوا ہے۔ چیئر مین ایف بی آر نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو استدعا کی ہے کہ تمام افراد جن کو صنعتی اور کمرشل گیس کنکشن دیئے گئے ہیں ان کا ڈیٹا ایف بی ا?ر سے شیئر کریں۔ مزید کمپنی ایسے تمام صارفین کو مطلع کرے کہ انکم ٹیکس قوانین کے تحت ان کو ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود ہونا چاہئے۔ مزید درخواست کی ہے کہ سوئی گیس کمپنی سے ایک نمائندہ نامزد کیا جائے جو اس سلسلے میں ایف بی آر سے رابطے میں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن