’’ہیر مان جا‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا
لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’ ہیر مان جا‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے عام نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے اور اب فلم عید الاضحی کے تہوار پر لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام بڑی سنیمائوں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سنسر شو کے دوران فلم کی کہانی اور لیڈ جوڑی کی پرفارمنس کو خاص طور پر سراہا گیا ۔