مکہ المکرمہ: غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
مکہ المکرمہ(صباح نیوز)مکہ المکرمہ خالص سونے، چاندی کے تاروں اور 670 کلو گرام خالص ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا۔مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی جس میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار بھی شریک ہوئے۔ غلاف کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا، 100 کلو چاندی جبکہ 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کی گئی ، غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریبا 70 لاکھ سعودی ریال لاگت آئی، غلاف کعبہ کی لمبائی50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں، غلاف کعبہ میں قرآن پاک کی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ۔