• news

منیٰ میں حجاج کے لئے پہلی بار 2 منزلہ خیمے

مکہ مکرمہ(اے پی پی) حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے جنوبی ایشیا کی جانب سے اس سال منیٰ میں دو منزلہ خیموں میں 37 ہزار افراد کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ خیموں کو روایتی شکل دی گئی ہے۔ خصوصی طور پر تیار اسٹرکچر فائبر کا ہے جو فائر پروف ہے۔خیموں کی بالائی منزل پر حجاج کے قیام جبکہ زیریں منزل میں مختلف خدمات جن میں وضو خانے، بیت الخلاء اور اسٹور روم بھی بنائے گئے۔ دو منزلہ خیموں میں رہنے والے حجاج نے بتایا کہ اگرچہ خیموں میں ایئر کنڈیشن کی سہولت ہے مگر ڈبل سٹوری ہونے سے تازہ ہوا کا گزر بھی ہوتا ہے جس سے گھٹن نہیں ہوتی۔ خیمے کی گزر گاہوںپر کھڑے ہو کر دور تک نظارہ بھی کیا جاسکتاہے۔ حجاج کاکہنا تھا کہ اس طرح کے خیموں کو مزید بنایا جائے تاکہ بڑی تعداد میں حجاج قیام کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن