• news

قطر نے وزیراعظم کی درخواست پر 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ) قطر کی حکومت نے 53 پاکستانی قیدی رہا کردیئے ہیں۔ قطر کی مختلف جیلوں میں جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کے باعث طویل عرصے سے قید 53 پاکستانیوں کو آزادی کا پروانہ مل گیا۔ قطری حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر جرمانہ ادا نہ کرنے والے پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا۔ قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر رہائی دی گئی۔ رہائی پانے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستانی حکومت اور دوحا میں پاکستانی سفارتخانہ تمام تر انتظامات کررہا ہے، دوحہ سے پاکستان کے لیے دستیاب پہلی پرواز سے انہیں وطن بھیجنے کی کوشش کی جارہی تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔ واضح رہے کہ دورہ امریکہ سے واپسی پر وزیراعظم عمران خان نے قطر میں قیام کے دوران پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن