مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنا غیر آئینی، امت مسلمہ محصور کشمیریوں کی مدد کرے: ذاکر نائیک
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مخالفت کر دی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجے کا خاتمہ غیر آئینی ہے، امت مسلمہ کو محصور کشمیریوں کی مدد کرنی چاہئے۔