اٹلی میں نیا سیاسی بحران قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ
روم (صباح نیوز)اٹلی کے وزیرداخلہ ماتیو سالوینی کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کے بعد اٹلی میں سیاسی بحران جنم لینے لگا ۔ماتیو سالوینی اور ان کی دائیں بازو کی جماعت دا لیگ نے بتایا کہ پالیسی پر اختلافات کی وجہ سے ان کا حکومتی جماعت فائیو اسٹار پارٹی سے اتحاد ٹوٹ گیا ۔ اس اعلان کے بعد وزیراعظم گیوسپے کونتے پارلیمان میں اعتماد کے ووٹ کا سامنا کریں گے۔ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ماتیو سالیوینی کی جانب سے پیش کی گئی ۔ وزیراعظم کونتے نے سالیوینی کے اس قدم کو حکومتی اقدامات میں غیرضروری خلل ڈالنے سے تعبیر کیا۔