• news

جاپان سے تجارتی جنگ میں شدت، جنوبی کوریا نے کثیرالملکی معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دیدی

ٹوکیو(آئی این پی)جنوبی کوریا نے دھمکی دی ہے کہ وہ جاپان کے ساتھ تجارتی جنگ کے تناظر میں خفیہ معلومات کے تبادلے کے کثیر الملکی معاہدے کو ختم کر سکتا ہے۔ یہ معاہدہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کئی برسوں کے مذاکرات کے بعد طے پایا تھا۔ اس معاہدے پر عمل درآمد نومبر سن 2016 سے شروع ہے۔ اس معاہدے میں ہر سال خود بخود توسیع ہو جاتی ہے تاوقتیکہ کوئی ملک اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان نہ کر دے۔ علیحدگی اختیار کرنے کی حتمی تاریخ چوبیس اگست مقرر ہے۔ جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشکل تعلقات کے باوجود وہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن