سربراہ انصاف فاونڈیشن سرگودھا حاجی عبدالرؤف ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ملک بھر سے اہم شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ مسلسل جاری و ساری ہے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی این اے 90 سرگودھا کی امیدوار ڈاکٹر نادیہ عزیز کی سربراہی میں ایک وفد نے تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی سے ملاقات کی جس میں حاجی عبدالرؤف سربراہ انصاف فاونڈیشن سرگودھا کی اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ تحریک انصاف کے آئین اور عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا شمولیت اختیار کرنے والوں میں راو جنید قمبر، اشفاق بھٹی، میجر شہباز باجوہ، چیرمین یونین کونسل راؤ طارق، چوہدری یاسر یعقوب گجر چیئرمین یونین کونسل، رانا لیاقت علی سابق ڈپٹی میئر، عبد الوحید، مہر عزیز الحق، حاجی نذر محمد، حاجی امتیاز جونیئر اور یاسر لطیف شامل ہیں مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پران کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے محروم طبقے کی جنگ لڑ رہی ہے، انشائاللہ تعالیٰ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہو کر پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنانے میں اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ملک کے دوسرے حصوں میں وارڈ لیول تک پارٹی کو مزید مظبوط اور فعال کریں گے تاکہ پارٹی کو ایک ادراہ بنا کر عوام کہ خدمت کی جا سکے۔