• news

مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ ہے: ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کا انتباہ

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کو ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے انکی زندگی کو خطرہ ہے۔ پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے انتباہ کے مطابق یہ گروپ ملک کے اندر اور باہر موجود ہیں اور داعش بھی ان میں شامل ہے۔ مولانا فضل الرحمن کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھر کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں اور اپنی مصروفیات کو عام کرنے سے گریز کریں۔

ای پیپر-دی نیشن