• news

سرائے مغل، غربت، فاقوں سے تنگ شادی شدہ خاتون اور نوجوان کی خود کشی

سرائے مغل (نامہ نگار) غربت اور فاقوں سے تنگ خاتون اور بے روز نوجوان نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نواحی گاوں روڈے کی رہائشی ایک بچے کی ماں سلمی بی بی نے زہریلی دوائی پی لی اور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پڑوسیوں کے مطابق گھر میں غربت کی وجہ سے فاقے اور خاوند مدثر اقبال سے اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ وقوعہ کے دن بھی جھگڑے کے بعد سلمیٰ نے گھر میں پڑی زہریلی سپرے پی لی، ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ دوسرے واقعہ میں نواحی گائوں باٹھ کلاں کے نوجوان جاوید کو اسکے باپ الہ دین نے محنت مزدوری کرنے کا کہا اور ڈانٹا جس پر 21 سالہ جاوید نزدیکی نہر کے کنارے درخت سے کپڑے کا پھندا ڈال کر لٹک گیا۔ پولیس نے قانونی کاروائی کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ عیدالاضحی کے موقع پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کی خودکشی پر علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن