کوہستان: تیزرفتار گاڑی دریائے سندھ میں گرنے سے بچے سمیت 6 افراد جاں بحق
شانگلہ/کوہستان(اے این این )کوہستان کے علاقے جانچل کے مقام پر پیلڈر موٹر کار کو حادثہ،6افرادجان بحق ،گاڑی دریائے سندھ میں جاگری ،گاڑی گلگت سے لوئردیرجارہی تھی کہ جانچل کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکردریائے سندھ میں جاگری جس میں سوار ایک بچہ سمیت چھ افراد موقع ہی پر جان بحق ہوگئے۔جان بحق ہونے والوں میں اضغرالدین،محمد عمران ،عنایت اللہ ایک نوجوان اور بچہ شامل ہیں۔