• news

جب تک قوم متحد نہیں ہو گی، ہم کشمیریوں کی مدد نہیں کر سکتے: خواجہ آصف

سیالکوٹ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم اور بربریت سے عید الضحیٰ کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ اللہ پاک کشمیر کو آزادی نصیب عطا فرمائے۔ ہمیں بحیثیت قوم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحی کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستانی قوم میں میں اتحاد پیدا نہیں ہو گا تب تک ہم کشمیریوں کی مدد نہیں کر سکتے۔ ہم سیاسی، لسانی، مسلکی طور پر تقسیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس عید کے موقع پر عہد کرنا چاہئے ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن