فریال تالپور ہسپتال سے جیل منتقل، نیب پر سخت برہم
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) فریال تالپور کو پولی کلینک ہسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ نیب کو شرم آنی چاہئے کہ رات 12 بجے ایک عورت کو اس طرح جیل منتقل کیا گیا نیب نے غیر قانونی حرمت کی ہے۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ کیا یہ انصاف ہے کہ ایک بیمار قیدی کو رات کے 12بجے یوں غیر قانونی طور پر جیل منتقل کر دیا جائے۔ نیب ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ فریال تالپور کو جیل حکام نے پولی کلینک ہسپتال سے ڈسچارج کئے جانے کے بعد جیل منتقل کیا کیونکہ انہیں احتساب عدالت نے جوڈیشل تحویل میں دیا ہے۔