میدان عرفات میں دو بچوں کی ولادت
مکہ مکرمہ (اے پی پی) مکہ میدان عرفات میں دو حاجنوں کے ہاں لڑکیوں کی ولادت ہوئی۔سعودی نخبر رساں ادارے کے مطابق وقوف عرفہ کے دوران40 سالہ لیبائی حاجن سعاد محمد بربوش کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔ سعودی وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاونٹ میں نومولود کی تصویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومولود کا نام عرفہ رکھا گیا ہے۔دوسری طرف میدان عرفہ میں ہی جمہوریہ گنی سے تعلق رکھنے والی23 سالہ حاجن میمونہ علی کے ہاں بھی لڑکی کی ولادت ہوئی۔