• news

لاہور میں متعدد ڈاکے، گوجرانوالہ میں مزاحمت پر پی ٹی آئی کا رکن قتل

لاہور/ گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عید کی چھٹیو ں کے دوران شہر میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی آ با د کے علا قہ میںتنز یل کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ70ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، ماڈل ٹا ئو ن میںابرار کی فیملی سے3 لاکھ 45 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، اچھر ہ کے علا قے میں قا سم کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3 لاکھ 20 ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ رائیو نڈ کے علا قہ میںظہو ر کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر 2 لاکھ 70 ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیورات، مو با ئل فو ن کا ہنہ کے علا قہ میںلیا قت کے گھرفیملی سے2لاکھ 20ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات ڈیفنس سی فا روق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 75ہز ار روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن، نو لکھاکے علا قہ میںکا شف کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ40ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ لئے گئے جبکہ ڈیفنس، ملت پا رک ، اور غا زی آ با دمیں گاڑیاں اورنو اب ٹا ئو ن، مسلم ٹا ئو ن، فیکٹر ی ایر یا، مستی گیٹ، نشتر کا لو نی، شا د با غ، کو ٹ لکھپت اورلا ر ی اڈہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں علاوہ ازیں عید الاضحی سے ایک روز قبل گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں ڈاکوؤں نے درجنوں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے چھین لئے جبکہ متاثرین میں بیوپاری بھی شامل ہیں، دوسری طرف تھانہ صدر کے علاقہ اٹاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر ناکہ لگا کر ڈاکوؤں نے پی ٹی آئی کی طرف سے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے والے عبدالوحید مغل کو روکا مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، گولیاں لگنے سے عبدالوحید موقع پر ہی دم توڑ گیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ نوید مغل کا چھوٹا بھائی تھا۔ دوسری طرف پولیس مقدمہ میں ڈکیتی کے دوران قتل کی دفعات ہی شامل نہیں کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن