• news

خدمات حاضر ‘ آرمی چیف کے اشارے کے منتظر ہیں: ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور ڈیفنس فورسز ویٹرنز ایسوسی ایشن پاکستان نے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ ایسوسی ایشن کی مینجنگ کیمٹی میں عیدالاضحیٰ سے پہلے یہ تجویز پیش کی گئی تھی۔ تمام اراکین کیمٹی جہاں اور جس جگہ بھی ہونگے آرمی نیوی ائرفورس ریٹائرڈ حضرات اور شہداء کے لواحقین کی حوصلہ افزائی اور کشمیر کے موجودہ حالات پر آگاہی ملاقات کریں گے۔ پاکستان کے کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں فوری معلومات کی رسائی مشکل ہے لیکن ممبران کو جان کر بہت خوشی ہوئی وہ موجودہ حالات سے پوری طرح باخبر اور تیار تھے۔ بریگیڈیر صفدر حسین اعوان نے کہا 1947 سے اب تک 6 لاکھ کشمیری شہید اور 70 ہزار قید ان گنت زخمی اور اپاہج ہیں۔ انہوں نے کہا ہم چیف آف آرمی سٹاف سے استدعا کرتے ہیں ھماری خدمات حاضر ھیں ہم صرف آپ کے اشارے کے منتظر ہیں کشمیر کی آزادی اب ہمارے ہاتھوں ان کا مقدر ھے۔ خوش قسمتی سے نئے واقعات اور کشمیریوں کی نوید آزادی ھیں۔ اجلاس میں صدر لیفٹیننٹ جنرل شاہد حمید، ائرمارشل انور محمود خان، جنرل سیکرٹری بریگیڈیر صفدر حسین اعوان، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم سیکرٹری فنانس طاہر حسین کاردار بریگیڈیر محمد نجم الثاقب آئر کموڈور اظہر حیات سیکرٹری انفارمیشن مبارک احمد اعوان لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر چوہدری منظور حسین نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن