• news

2018 میں 81 لاکھ‘ رواں سال 67 لاکھ جانور‘ 20 فیصد کم قربانی ہوئی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں سال عید الاضحی کے موقع پر مجموعی طور پر66 لاکھ80ہزار جانوروں کی قربانی ہوگی جو گزشتہ سال عید الاضحی کے موقع پر ملک میں81لاکھ جانوروں کی قربانی کے مقابلے میں 20فیصد کم ہے۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال عید قرباں پر سب سے زیادہ قربانی بکروںکی ہوئی جن کی تعداد 32لاکھ رہی جبکہ 10لاکھ بھیڑوں، 24لاکھ بیلوں اور80 ہزار اونٹوں کی قربانی ہوگی۔ رواں سال قربانی کے جانوروں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 258ارب روپے لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز 242 ارب روپے مالیت کے جانوروں کی قربانی ہوئی۔ پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین آغا سعیدین نے بتایا کہ رواں سال گرمی اور حبس کے باعث عید قربان پر حاصل ہونے والی مجموعی کھالوں میں سے 45فیصد کا خراب ہونے کا خدشہ ہے گزشتہ سال 45فیصد کھالوں کا نقصان ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں رواں سال عید کے دوران گائے کی کھال کی اوسط قیمت 500روپے سے 900 روپے، بکرے کی کھال کی قیمت80روپے سے 100روپے اور اونٹ کی کھال کی قیمت 400روپے رہی۔

ای پیپر-دی نیشن