کراچی چلانے والے استعفیٰ دیں‘ باگ ڈور نئی سوچ والوں اور پروفیشنل لوگوں کو دی جائے: شاہد آفریدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر + نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بارش کے باعث شہر میں تباہی کے بعد کراچی کو چلانے والوں سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کراچی میں بارش سے تباہی اور ہلاکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر ہو سکے تو شہر کو چلانے والے استعفیٰ دے دیں حالانکہ یہ ان کیلئے مشکل کام ہے۔ لیکن اگر ایسا ہوا تو کراچی اور پاکستان کیلئے اچھا ہو گا۔ شاہد آفریدی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی ذمہ داری نئی سوچ والے ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو دیدی جائے۔