امریکہ میں سیاہ فام بچوں کی شرح اموات زیادہ ہے قومی ادارہ صحت
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے قومی ادارہ صحت کے سینئر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن سی ڈی سی کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سفید فارم بچوں کی نبست سیاہ فام بچوں میں شرح اموات زیادہ ہوتی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق کہا گیا کہ 2017ء میں سیاہ فام خواتین کے بچوں میں شرح اموات 10.97 تھی جو کہ سفید فام ایشیائی اور ہسپانوی خواتین کے مقابلے میں دو گناہ ہے سفید فام خواتین کے بچوں میں موت کیشرح 4.67 ایشیائی خواتین میں 3.78 اور ہسپانوی خواتین میں 5.1 ہے امریکی انڈینز اور الاسکا کے مقامی خواتین کے بچوں میں یہ شرح 9.21 ہے رپورٹ کے مطابق 2017ء میں 22 ہزار بچے اپنی پہلی سالگرہ سے قبل ہی فوت ہو گئے یہ ایک ہزاربچوں میں 5.79 کی شرح بنتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماؤں کی سماجی و اقتصادی حیثیت صحت کی سہولیات اور غذائیت خوراک بچوں کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے امریکی ادارہ صحت کے مطابق 2017ء میں ایک تہائی شیر خوار بچوں کی اموت کی وجہ قبل از وقت پیدائش تھی۔ رپورٹ کے مطابق افریقی امریکی خواتین میں قبل از وقت بچوں کی شرح پیدائش زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ سفید فام ماؤں کی نسبت سیاہ فام ماؤں میں ڈلیوری کے دوران شرح اموات تین سے چار گناہ زیادہ ہے۔