• news

جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں گو ڈان سرٹیفکیٹ کورس

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں گو ڈان سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات جاپانی ایمبیسیڈر کونیری مٹسوڈا تھے۔ جنہوں نے شفیق مارلو (چیئرمین جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان)، ذوالفقار علی (صدر جے کے اے) دلاور حسین (نائب صدر جے کے اے) میں گو ڈان سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ جبکہ اس موقع پر سابق ایم پی اے چوہدری غلام عباس، رانا مزمل (چیئرمین جے کے اے پنجاب) ، محمد عثمان (چیئرمین جے کے اے لاہور)، محمد بشارت، عامر شیرازی، بریگیڈئر سلمان اکبر (صدر جے کے اے لاہور) اور چیف انسٹرکٹر اینڈ چیف ریفری محمد انور بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن