جشن آزادی مبارک ہو ‘ریسلر کولڈ سٹیو اوسٹن کا پاکستانیوں کے نام پیغام
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ریسلر سٹون کولڈ سٹیو اوسٹن (سٹیو اینڈرسن) نے جشن آزادی پر شاندار پیغام دے کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ویڈیو میں وہ پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں کہ میں نیو یارک سے آپ کو کہنا چاہتا ہوں ’’یوم آزادی مبارک‘‘ ہو۔ میں تمام پاکستانیوں کی قدر کرتا ہوں جنہوں نے ہر وقت مجھے سپورٹ کیا،آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ پاکستان کا یوم آزادی مبارک ہو۔