قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے: سرفراز احمد
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔ دعا کرتا ہوں اللہ تعالی مشکل گھڑی سے کشمیری بھائیوں کو جلد نجات فراہم کرے اور کشمیری بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ ا اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو آسان کرے۔ جو مشکل وقت آیا ہے اللہ آپ کو اس سے نکالے اور انشاء اللہ اچھا وقت ضرور آئے گا۔