جاپان میں لولگنے سے 23 افراد ہلاک، 12 ہزار ہسپتال داخل
ٹوکیو (اے پی پی)جاپان میں گزشتہ ایک ہفتہ کے اندر شدید گرمی اور لو سیکم از کم 23 افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں اور 12 ہزار سے زیادہ لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاپانی محکمہ صحت نے 5 سے 11 اگست کی مدت کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں۔