اسرائیل نے 40 سال قبل سعودی عرب کے قریب آنے کا موقع گنوا دیا تھا: تجزیہ کار
تل ابیب (این این آئی)خلیجی ملکوں اور اسرائیل کے درمیان براہ راست تعلقات قائم نہیں مگرصہیونی ریاست خلیجی ممالک کے قریب آنے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔ اس بحث کے جلو میں اسرائیلی اخبار میں اسرائیلی تجزیہ نگار شعمون مندیزنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تل ابیب کوچالیس سال قبل سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے قیام کا سنہری موقع ہاتھ آیا تھا مگر بدقسمتی سے اسرائیل نے یہ موقع گنوا دیا۔