اسرائیلی ارب پتی اور کینیا کی سابق خاتون اول کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
جنیوا(اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسرائیلی ارب پتی پر رشوت اور کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس کیس میں شبہ ہے کہ افریقی ملک کینیا کی سابق خاتون اول مامادی توری بھی ملوث ہے۔سوئس پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ ہیرے جواہرات کا کاروبار کرنے والے بیبی شٹائنمٹز اور دو دیگر ملزمان پر مخالف کمپنی کو جواہرات کے ایک ٹھیکے سے باہر رکھنے کے لیے دو ملزمان کو 10 ملین ڈالر کی رشوت دی تھی۔