کسووال: جعلی عامل نے اہلخانہ کو نشہ آور دودھ پلا کر 25 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا
کسووال (نامہ نگار) جعلی عامل نے اہل خانہ کو نشہ آور دودھ پلا کر 25 سالہ دوشیزہ کو اغوا کر لیا۔ نواحی علاقہ اقبال نگر کی رہائشی رضیہ بی بی بیوہ محمد یٰسین نامی خاتون نے پولیس تھانہ کسووال میں درخواست دی کہ اقرار شاہ کا ان کے گھر آنا جانا تھا جو ان کے گھر آیا اور دم کرنے کے بہانے دودھ منگوایا جس میں بعدازاں اس نے کوئی نشہ آور چیز ملا کر ان کو پلادی۔ جب صبح اس کی آنکھ کھلی تو اس کی 25 سالہ بیٹی نادیہ گھر سے غائب تھی اور بعدازاں گھر کی پڑتال سامان کرنے پر نقدی مبلغ 55 ہزار روپے اور 2 تولے طلائی زیورات بھی غائب تھے۔ پولیس تھانہ کسووال نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔