علاقے میں مغربی ملکوں کے فوجیوں کی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے : عراق
بغداد (اے پی پی)عراق کے وزیر خارجہ نے خلیج فارس میں امریکہ کے فوجی اتحاد کی تشکیل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں مغربی ملکوں کی فوجی موجودگی کشیدگی کا باعث ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ محمد علی الحکیم نے اپنے ایک ٹویٹ میں خلیج فارس کے علاقے میں امریکہ کے خود ساختہ فوجی اتحاد کی تشکیل میں اسرائیل کی ممکنہ شمولیت پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق، اس فوجی اتحاد میں اسرائیل کی شمولیت کے خلاف ہے۔