بھارت میں طوفانی بارشوں‘ سیلاب‘ مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتیں 225 ہو گئیں
نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 225 ہوگئی جبکہ اب بھی 109 افراد لاپتہ ہیں۔ بھارت کے مختلف علاقوں میں بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر225 ہو گئی‘ 109 لاپتہ۔بارش، سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں بھی کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ تر لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔فوج سمیت مختلف سیکورٹی اور ریسکیو ایجنسیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔