• news

جھنگ میں خاتون‘ سمبڑیال کے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی‘ مقدمات درج

جھنگ‘ سمبڑیال (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) اوباش شخص نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون نے تھانہ شور کوٹ سٹی پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ محمد اسرار نے مبینہ طور پر زبر دستی اس کی عصمت دری کی اس کے شوروغل پر ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سمبڑیال میں 15 سالہ لڑکے سے زیادتی پر 2 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ سمبڑیال کے علاقہ محلہ الیوالی کے رہائشی کے بھتیجے کو ملزم شمس نے افضل رشید کی مدد سے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن