• news

مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام پر مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں

نئی دلی(صباح نیوز) کشمیر بارے غیر قانونی اقدام پر بھارت کے اندر مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ ) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچھورے نے کہا ہے کہ کشمیریوںکو اپنے ہی گھروں میں قید کر دیا گیا ہیں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کو خبر دار کیا کہ جموںوکشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔ سیتا رام نے جنہیں ایک اور پارٹی رہنما کے ہمراہ 9اگست کو سرینگر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ایک بیان میں کہا کہ انہیں مقبوضہ کشمیر کے اپنی پارٹی ساتھیوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے ہی علاقے میں محصور کر دیا گیا اور وہ ان کے بارے میں فکر مند ہیں۔دریں اثنا تامل ناڈر اور دیگربھارتی ریاستوں میں سرگرم ایک سیاسی جماعت ’’ ایم ڈی ایم کے‘‘نے کہا ہے کہ کشمیر اگلے تیس برسوں تک کشمیر بھارت میں شامل نہیں ہوگا۔ ’’ ایم ڈی ایم کے‘‘کے سربراہ Vaikoنے چنائی میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ جب بھارت اپنا 100واں یوم آزادی منا رہا ہو گا تو کشمیر بھارت میں شامل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کشمیر کو کیچڑ میں لت پت کر دیا ہے۔ ادھر کانگریس کے سینئر رہنما Digvijaya Singhنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈئول کو خبردار کیا ہے کہ انکی بلا سوچی سمجھی کارروائیوں کے نتیجے میں کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن