• news

اسلام آباد میں آج سے پلاسٹک بیگ بنانے اور بیچنے والوں پر بھاری جرمانے ہوں گے

اسلام آباد (محمد رضوان ملک/ نیوز رپورٹر) اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیا، آج 15 اگست سے پلاسٹک بیگ بنانے اور بیچنے والوں پر بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ اس نئے قانون کے تحت حکومت نے پلاسٹک خریدنے والے پر پانچ ہزار روپے، بیچنے والے پر 10 سے 50 ہزار روپے اور پلاسٹک بیگز بنانے والوں پر ، ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد ہوگا۔ ابتدائی طور پر یہ پابندی صرف اسلام آباد تک ہوگی تاہم بعد میں اسے دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 1990 میں پاکستان میں ایک کروڑ پلاسٹک بیگ بنتے تھے اور آج 55 ارب پلاسٹک بیگ بنتے ہیں۔ یہ گندگی کا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور اس سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن