پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے:مصطفی کمال
کراچی (نیوزرپورٹر) چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں مظالم کے خلاف نہ جھکنے پر کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمارے دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار ہمارا نفاق ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار سید مصطفیٰ کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی، اراکین سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے ہمراہ پاکستان کی یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے قومی یکجہتی ریلی میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے۔