یقین دلاتا ہوں ملک درست سمت میں آگیا ہے: گورنر سٹیٹ بنک
کراچی (آ ئی این پی)گورنر سٹیٹ بینک باقر رضا نے کہا ہے کہ آج ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں لیکن یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے۔بد ھ کے روزسٹیٹ بینک میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے باقر رضا نے کہا کہ ہمارے رہنما ئوں کی کاوشوں اور قربانیوں کا نتیجہ پاکستان ہے، آزاد ہوئے تو سب سے بڑا مسئلہ مالیاتی انتظام کا ادارہ نہیں تھا، 1948 میں اسٹیٹ بینک نے پہلا نوٹ چھاپ کر اقتصادی سفر کا آغاز کیا،انہوں نے کہا کہ آج ہمارا وطن مشکل صورتحال میں ہے، ہم مشکل معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں، مشکل حالات میں لڑکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ ملک درست سمت میں آگیا ہے، اب ہمیں ایک قوم ہو کر اس سارے سلسلے کو جاری رکھنا ہے،مشکلات کے باوجود اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے۔